HOME

Wednesday, 15 April 2020

دلچسپ معلومات




💕پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں💕

* دلچسپ معلومات *


💞
سوال : ہر مہینے ہمارے بال کتنے انچ بڑھتے ہیں ؟

ج: آدھا انچ

سوال : DNAکے مخصوص لمبائی کے ریشے کو کیا کہتے ہیں ؟

ج: جنین

سوال : کیا انسان کے دونوں پھیپھڑے برابر ہوتے ہیں ؟

ج: نہیں

سوال : ہمارا کون سا پھیپھڑا بڑا ہوتا ہے؟

ج: دایاں

سوال : ہمارے جسم میں سب سے بڑا عضو کون سا ہے؟

ج: جگر

سوال : بھارت میں دق کی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بتائے؟

ج: تقریباً ہر دو منٹ میں ایک

سوال : دنیا میں ہر سیکنڈ میں تقریباً کتنے بچّے پیدا ہوتے ہیں ؟

ج: 4

سوال : WHOکا فل فارم بتائے؟

ج: World Health Organization

سوال : بڑی آنت کی لمبائی کتنی ہوتی ہے؟

ج: 1:5 میٹر

سوال : چھوٹی آنت کی لمبائی کتنی ہوتی ہے؟

ج: 5سے6میٹر

سوال : اکثر پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ گھینگھے کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں ؟ بتائیے کیوں ؟

ج: کیوں کہ ان کے کھانے میں ایوڈین(Iodine ) کی کمی ہوتی ہے۔

سوال : موسمِ گرما میں ہمیں پسینہ کیوں نکلتا ہے؟

ج: یہ ہمارے جسم کے درجۂ حرارت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

سوال : جسم کے کون سے حصّے کے کام نہ کرنے پر ذیابطیس کا مرض ہو جاتا ہے؟

ج: لبلبہ

سوال : ملیریا کی بیماری کہاں اثر کرتی ہے؟

ج: جگر

سوال : وٹامن بی Vitamin-B کی کمی سے کون سا مرض ہوتا ہے؟

ج: بیری بیری Beriberi

سوال : وہ کون سی گیس ہے جسے سونگھنے کے بعد انسان ہنستا ہی رہتا ہے؟

ج:             Nitrous oxid

سوال : روشنی کس سمت میں سفر کرتی ہے؟

ج: خطِ مستقیم میں منبع کے مخالف جانب

سوال : محلول سے کیا مراد ہے؟

ج: محلل اور منحل کے ہم جنس آمیزے کو محلول کہتے ہیں۔

سوال : محلل سے کیا مراد ہے؟

ج: محلول میں جو شئے زیادہ مقدار میں موجود ہو محلل کہلاتی ہے۔

سوال : منحل سے کیا مراد ہے؟

ج: محلول میں جو شئے کم مقدار میں موجود ہو منحل کہلاتی ہے۔

سوال : انگریزی زبان کا لفظ Cellکس زبان سے ماخوذ ہے؟

ج: لاطینی زبان سے

سوال : Cellکے لئے اُردو زبان میں کون سی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے؟

ج: خلیہ

سوال : کس سائنس داں نے خلیہ کو دریافت کیا؟

جـ: رابرٹ ہُک

سوال : انسانوں میں کروموزوم کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟

ج: 46

سوال : دنیا میں سب سے پہلے قدرتی گیس کہاں دریافت ہوئی؟

ج: امریکہ میں

سوال : کاربو ہائیڈ ریٹ کا عام فارمولا کیا ہے؟

ج: Cn(H2O)n

سوال : گیہوں کی فصل کو ہونے والی بیماری کے نام بتائیے؟

ج: پھپھوند کے ذریعے ہونے والا مرض تا مبیرا...