HOME

Tuesday 21 April 2020

مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ





سوال: میں مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ میں بنی پریزینٹیشن کو ویڈیو میں بدلنا چاہتا ہوں۔ کیا ایسا کوئی سافٹ ویئر موجود ہے جویہ کام کرسکے؟
مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ کی پریزینٹیشن کو ویڈیو میں بدلنا زیادہ مشکل کام نہیں۔ چونکہ اس کی ضرورت کئی صارفین کو پیش آسکتی ہے اور اس کے لئے درجنوں تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر بھی موجو دہیں، اس لئے مائیکروسافٹ نے پاور پوائنٹ 2010 اور اس کے آگے کے تمام ورژن میں یہ فیچر بھی شامل کردیا ہے کہ پریزینٹیشنز کو WMV ویڈیو فائل کے طور پر محفوظ کیا جاسکتاہے۔ پریزینٹیشن میں شامل تمام لوازمات بشمول اینی میشنز اور آڈیو بھی ویڈیو میں شامل ہوتی ہے۔ اگر پریزینٹیشن میں کوئی ویڈیو بھی شامل کی گئی ہو تو وہ بھی WMV ویڈیو میں موجود ہوتی ہے۔

پاور پوائنٹ 2010 کے ذریعے کسی پریزینٹیشن کو ویڈیو میں بدلنے کے لئے فائل مینو میں سے Save & Send پر کلک کریں اور پھر دائیں جانب کھلنے والے آپشنز میں سے Create a video منتخب کریں۔ آپ کے سامنے ویڈیو کے حوالے سے مختلف آپشنز پیش کئے جائیں گے ان میں ویڈیو کی کوالٹی ، سائز وغیرہ شامل ہونگے۔ آپ اپنی ضرورت کے مطابق آپشنز منتخب کریں۔ آپشنز کا یہ انتخاب ویڈیو کے فائل سائز پر براہ راست اثر انداز ہوگا۔ فی الحال پاور پوائنٹ میں صرف WMV ویڈیو فارمیٹ کی ہی سپورٹ موجود ہے۔ تاہم یہ پریشانی کی بات نہیں کیونکہ اس فارمیٹ سے دیگر ویڈیو فارمیٹس میں فائل کو convert کرنا زیادہ مشکل امر نہیں اور اس کے لئے سافٹ ویئر عام دستیاب ہیں۔
اگر آپ کے پاس پاور پوائنٹ 2010 دستیاب نہ ہو تو پرانے ورژنز کی پریزینٹیشنز کو بھی ویڈیو میں بہ آسانی بدلا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر درکار ہوگا۔ چند مفت سافٹ ویئر یہ ہیں:

پاور ڈی وی ڈی پوائنٹ لائٹ
ای ایم فری پاور پوائنٹ ویڈیو کنورٹر
Xilisoft پاور پوائنٹ ٹو ویڈیو کنورٹر
اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو آن لائن سروس کے ذریعے بھی اپنی پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کو ویڈیو میں بالکل مفت بدل سکتے ہیں۔ اس کے لئے ایک زبردست ویب سائٹ http://www.authorstream.com/ ہے۔ آتھر اسٹریم دراصل ایک سلائیڈ شیئرنگ ویب سائٹ ہے لیکن اس سے پریزینٹیشن کو ویڈیو میں بدلنے کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔ آتھر اسٹریم پر زیادہ سے زیادہ ایک گیگا بائٹس جتنی بڑی فائل اپ لوڈ کی جاسکتی ہے اور مفت اکائونٹ پر صرف 50 پریزینٹیشنز ہی اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔


پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے لئے کلک کریں۔



No comments:

Post a Comment