HOME

Sunday, 26 April 2020

بروڈکاسٹ






بروڈکاسٹ کی فہرستیں استعمال کرنے کا طریقہ
بروڈکاسٹ کی فہرست کی خصوصیت سے آپ ایک پیغام بیک وقت اپنے کئی روابط کو بھیج سکتے ہیں۔ بروڈکاسٹ کی فہرستیں پیغام وصول کنندگان کی محفوظ شدہ فہرستیں ہوتی ہیں جنہیں آپ بار بار بروڈکاسٹ پیغامات بھیج سکتے ہیں اور ہر بار وصول کنندگان کو الگ سے منتخب نہیں کرنا پڑتا ہے۔

بروڈکاسٹ کی فہرست بنائیں

  1. ‏WhatsApp >   > نئی بروڈکاسٹ پر جائیں۔
  2. ان رابطوں کو تلاش یا منتخب کریں جنہیں آپ شامل کرنا چاہتے ہیں۔
  3. چیک کے نشان  پر ٹیپ کریں۔
اس طرح بروڈکاسٹ کی ایک نئی فہرست بن جائے گی۔ جب آپ بروڈکاسٹ کی فہرست میں پیغام بھیجیں گے تو وہ فہرست میں شامل ان تمام وصول کنندگان کو بھیجا جائے گا جن کے فونز کی ایڈریس بک میں آپ کا نمبر محفوظ ہوگا۔ وصول کنندگان اس پیغام کو ایک عام پیغام کی صورت وصول کریں گے۔ جب وہ جواب دیں گے تو یہ آپ کی چیٹس کی اسکرین پر ایک عام پیغام کی طرح نظر آئے گا۔ ان کا جواب بروڈکاسٹ کی فہرست میں موجود دوسرے وصول کنندگان کو نہیں بھیجا جائے گا۔
نوٹ: صرف وہی روابط آپ کا بروڈکاسٹ پیغام وصول کریں گے جنہوں نے آپ کو اپنے فون کی ایڈریس بک میں شامل کیا ہوا ہو۔ اگر آپ کے رابطے کو آپ کے بروڈکاسٹ پیغامات نہیں مل رہے تو یقینی بنائیں کہ اس نے آپ کو اپنی ایڈریس بک میں شامل کر رکھا ہے۔ بروڈکاسٹ کی فہرستوں سے ایک شخص ایک وقت میں کئی لوگوں کو پیغام بھیج سکتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے وصول کنندگان کسی گروپ گفتگو میں حصہ لیں تو آپ کو اس کے بجائے گروپ چیٹ بنانی چاہیے۔

بروڈکاسٹ کی فہرست میں ترمیم کریں

  1. اپنی بروڈکاسٹ کی فہرست کھولیں۔
  2. بروڈکاسٹ کی فہرست کی معلومات کی اسکرین پر آپ یہ کر سکتے ہیں:
    • ترمیم کریں  پر ٹیپ کر کے اپنی بروڈکاسٹ کی فہرست کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔
    • وصول کنندہ کو شامل کریں...  پر ٹیپ کر کے وصول کنندگان کو فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔
    • وصول کنندگان میں ترمیم کریں > پر ٹیپ کر کے جن روابط کو آپ ہٹانا چاہتے ہیں ان کے آگے "x" > پر ٹیپ کریں پھر چیک کے نشان  پر ٹیپ کر کے وصول کنندگان کو ہٹا سکتے ہیں۔

بروڈکاسٹ کی فہرست حذف کریں

  1. آپ جس بروڈکاسٹ کی فہرست کو حذف کرنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
  2. بروڈکاسٹ کی فہرست حذف کریں  > حذف کریں پر ٹیپ کریں۔ آپ میڈیا کو حذف کرنے یا نہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
متبادل طور پر، وہ بروڈکاسٹ کی فہرست کھولیں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں، پھر بروڈکاسٹ کی فہرست کے نام یا وصول کنندگان > بروڈکاسٹ کی فہرست حذف کریں > حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
یہ آرٹیکل پسند آیا۔۔ ؟
کومنٹس کریں




No comments:

Post a Comment