HOME

Sunday 19 April 2020

Dam Beryani Recipe

Dam Beryani Recipe   

دم بریانی بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
5 افراد
Ingredients - اجزاء





1 بیف دو کلو ٹکڑوں میں
2 چاول ڈیڑھ کلو ۔
3 دہی دو کلو ۔
4 پیاز آدھا کلو ۔
5 لونگ بیس گرام۔
6 بڑی الائچی بیس گرام۔
7 زیرہ بیس گرام ۔
8 ادرک پچاس گرام ۔
9 پودینہ آدھی گٹھی ۔
10 گھی ڈیڑھ پاﺅ۔
11 نمک حسب ذائقہ ۔
12 کالی مرچ حسب ذائقہ ۔
Dam Beryani Recipe In Urdu


Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
  1. 1
    نمک ،پیاز اور ادرک کو پیس کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگا کر دو گھنٹے کےلئے رکھ دیں ۔
  2. 2
    زیرہ ،کالی مرچ ،پودینہ ،ہری مرچیں اور بڑی الائچی پیس کر دہی کی آدھی مقدار میں ملائیں اور گوشت کے ٹکڑوں پر لگا دیں ۔
  3. 3
    دیگچی کی تہہ میں لونگ کے اوپر آدھی مقدار گھی گرم کرکے ڈالیں اور گوشت کی بوٹیاں ڈال دیں پھر گوشت کو اچھی طرح بھون لیں ۔
  4. 4
    چاول دھو کر بقیہ دہی لگائیں اور گوشت کے اوپر پھیلا دیں دیگچی کا منہ آٹے سے بند کریں اور نیچے لکڑیوں کی آنچ جلا دیں ۔
  5. 5
    جب گھی کی آوز آنے لگے تو سمجھ لیں کہ دہی خشک ہو چکا ہے ۔نیچچے آگ کم کر دیں اور انگاروں پر دم دیں ۔
  6. 6
    دیگچی کا ڈھکن کھولیں اور بقیہ گھی گرم کرکے ڈال دیں اور دوبارہ بند کر کے اوپر انگارے رکھ دیں ۔
  7. 7
    جب بھاپ باہر آنے لگے تو بریانی تیار ہے رائتے اور سلاد کیساتھ پیش کریں ۔

No comments:

Post a Comment