HOME

Wednesday, 27 May 2020

کیا کمپیوٹرز کو جادو کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟




کیا کمپیوٹرز کو جادو کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
کوئین میری یونیورسٹی آف لندن کے کمپیوٹر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ '' جادوگر کمپیوٹر آرٹسٹس اور ڈیزائنرز کے ساتھ مل کر کمپیوٹر کی مدد سے بالکل نئے جادو کے گر اور جادوئی تاثرات بنا سکتے ہیں''
'' اوپن اکسیس جرنل فرنٹئیرز ان سائیکالوجی'' میں اس مضمون پر لکھتے ہوئے سائنسدانوں نے (جن میں سے ایک جادو گر بھی ہے) نے اس بات کو کھوجنے کی کوشش کی ہے کہ آیا کہ انسانی تحت الشعور اور پروسیسنگ میں کوئی تعلق بھی ہے یا نہیں۔ نیز اس تعلق کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپیوٹر کی مدد سے ایسا ماڈل ڈیزائین کیا جائے جس کی مدد سے نئے جادوئی ٹرکس بنائے جا سکیں جو کہ عوامی سطح پر جانچے جا سکتے ہوں۔
اس آرٹیکل کے ایک اور مصنف پرفیسر پیٹر میکاون ہیں جنکا تعلق کوئین میری یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجنئیرنگ اور کمپئیوٹر سائنس سے ہے۔ آپ کہتے ہیں ''جہاں اس بات پر بہت زیادہ لے دے ہو رہی ہےکہ کب کمپیوٹرز انسانی کام کرنے کے قابل ہوں گے ؟ جادوگروں کو ابھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ جلد ہی کمپیوٹرز سائنس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس اس قابل ہو جائیں گے کہ جادو کے نئے ٹرکس بنا سکیں جو کہ بعد میں جادوگر کر سکیں گے''
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسا کہ سنیپ چیٹ ، انسٹاگرام اور فیس بک ریڈی میڈ سائیکالوجیکل ڈیٹا کی بڑی مقدار فراہم کرتے ہیں جو کہ یہ بتاتا ہے کہ لوگ روزمرہ زبان کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟
اس کی مزید تشریح کرتے ہوئے مصنفین لکھتے ہیں کہ :"اس قسم کا ڈیٹا ایسے کمپیوٹرز کی مدد سے کمپیوٹ کیا جائے گا جو کہ بہت بڑے مواد کو اکھٹا جانچ سکتے ہوں گے اور اس کی مدد سے نئے جادوئی ٹرکس بنا سکتے ہوں گے۔ اس مواد میں ایسا ڈیا شامل ہو گا جو کہ عموماً لوگوں کی سطحی سوچ سے ریسرچ کر کے حاصل کیا گیا ہو گا۔ مثال کے طور پر الفاظ کے مجموعے اور اس سے ضڑے معانی کی مدد سے ایک جادوگر یہ بتانے کے قابل ہو گا کہ کوئی شخص کسی کاص موقعہ پر کیا کہنے والا ہے۔"
اس آرٹیکل کے ایک اور لکھاری ڈاکٹر ہاورڈ ولیم (QMUL ) رقمطراز ہیں کہ:"جادوگر ، ٹرکس بنانے والے اور موسیقار اس وقت بلکہ پہلے سے ہی مشینوں کو بطور معاون استعمال کر رہے ہیں۔ البتہ ہم نے یہ نقطہ اٹھایا ہے کہ کمپیوٹرز کو بھی بطور معاون استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور وہ ایسا خود کار طریقہ سے کر سکتے ہیں۔ جبکہ ابھی ایسا کرنے کے لیے بہت عمیق نگرانی کی ضرورت ہے۔"
نئے جادو کی دوسری جہتوں میں درج ذیل جہتیں بھی شامل ہو سکتی ہیں:
سٹیج میجک: جس میں کمپیوٹر یہ کام کر سکتا ہے کہ وہ کسی بند ڈبے میں کسی شخص کو بٹھانے کے لیے آرام دہ صورت نکالے۔
آپٹیکل الیوژن: اس طریقہ کار میں کمپویٹر کافی ماہر ہے اور ایسی تصاویر بنا سکتا ہے جو کہ سہ جہتی ہوں۔ بعض ایسی تصاویر بھی بنائی جا سکتی ہیں جو کہ ایک طرف سے دیکھنے میں کچھ ہوں اور دوسری طرف سے کچھ اور۔ اس طرح کمپیوٹر جادوگروں کو انسانی بصری کیفیات کو سمجھنے میں بھی مدد کرے گا۔
آے ٹی دنیاڈاٹ کام






💕پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں💕