HOME

Wednesday 15 April 2020

Mobile Cleaner


💕پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں💕


موبائل پر فضول کی چیزیں صاف کیسے کریں اور میموری کیسے بڑھائیں

۔

بہت سے احباب کا تقاضا تھا اور یہ مسئلہ عام ہے کہ ہر دو چار دن میں موبائل کی میموری بھر جاتی ہے۔اور ڈیٹا ڈلیٹ کرنا پڑتا ہے۔اس مسئلہ کے کئی حل ہوسکتے ہیں۔مگر ایک آسان طریقہ جو جانتا ہوں۔بتارہا ہوں :
سب سے پہلے موبائل سیٹنگس میں جائیں ۔پھر Apps پر کلک کیجئے۔پھر ایک اپلیکیشن کی فہرست آئے گی۔ان میں سے سب سے پہلے والے اپلیکیشن پر کلک کیجئے۔ پھر Storage پر کلک کیجئے۔تین آپشن یا کسی میں دو آپشن نظر آئیں گے۔

*Clear data* 
اسے کچھ نہ کیجئے۔
*Clear cache*
 .اسے کلک کیجئے۔یہ فضول کا کچرا صاف کرکے جگہ بنائے گا

Change : جن کے موبائل میں میموری کارڈ نصب کیا ہوا ہوگا۔یہ انہی دکھاتا ہے۔اس پر کلک کریں گے تو دو آپشن دکھائی دیں گے۔اس ایپ کو آپ میموری کارڈ پر منتقل کرسکتے ہیں اور اس سے متعلق ڈیٹا وغیرہ سب میموری کارڈ پر منتقل ہوجائے گا اور فون میموری کی جگہ مزید خالی ہوجائے گی۔
Clear cache 
ہر دو چار دن میں حسب فرصت دھول کچرا صاف کرسکتے ہیں۔مگر ایپ کو Change کرنے کی ایک ہی بار ضرورت پڑتی ہے۔چاہے پھر دوبارہ واپس فون میموری پر لاسکتے ہیں۔