سوشل میڈیا سے متعلق چند چونکا دینے والے حقائق
یقیناً سوشل میڈیا نے لوگوں کی زندگیوں میں کئی آسانیاں پیدا کی ہیں- سوشل میڈیا لوگوں کے لیے معلومات تک رسائی٬ رابطے اور رشتے قائم کرنے کا ایک آسان ذریعہ بن چکا ہے- لیکن اسی سوشل میڈیا سے چند ایسے حقائق بھی وابستہ ہیں جنہیں جان کر انسان چونک جاتا ہے- ایسے ہی چند حقائق پر مبنی ہے ہمارا آج کا آرٹیکل-
Almost Every World Leader Is On Twitter
گزشتہ 5 سالوں کے دوران ٹوئیٹر دنیا بھر کے سیاستدانوں کا گھر بن چکا ہے- عوامی دفاتر میں بیٹھنے والے تقریباً ہر فرد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ موجود ہے- یونائیٹڈ نیشن کے اراکین ممالک میں سے 85 فیصد سے زائد ممالک سماجی روابط کی ویب سائٹس پر موجود ہیں-
Dead Accounts Make Up Huge Number Of Profiles
انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایسے بھی ہیں جو اب انتقال کر چکے ہیں- اگر آپ اس حوالے سے سوچیں تو یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے- مختلف سوشل نیٹ ورکس مثلا٬ انسٹاگرام٬ سنیپ چیٹ٬ فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے جبکہ روزانہ ہزاروں افراد موت کا شکار بھی بن جاتے ہیں- تاہم اب چند سوشل ویب سائٹس کی جانب سے صارف کے قریبی فیملی ممبر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے پیارے کے دنیا سے گزر جانے کے بعد اس کے اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کرسکتا ہے یا پھر اسے میموریل اسٹیس میں تبدیل کر سکتا ہے-
Social Media Addiction Is A Growing Problem
سوشل میڈیا کے استعمال کی عادت ایک بڑے مسئلے کی صورت میں جنم لے رہی ہے- اس کے عادی افراد اپنے دن کا زیادہ تر حصہ کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کے ساتھ ہی گزار دیتے ہیں- یہ شوق جنون کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے- سوشل میڈیا اس وقت نوجوانوں کے ذہنوں پر کسی حد تک منفی اثرات بھی مرتب کررہا ہے- ایک تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا کے صارفین کا رویے میں تبدیلی آتی رہتی ہے اور وہ پرتشدد ہوتا رہتا ہے-
Pizza Is One Of The Most Discussed Topics
آپ نے اکثر ایسے فیس بک صارفین کو دیکھا ہوگا جو ریسٹورنٹ جا کر وہاں آرڈر کیے جانے والے کھانوں کی تصاویر ضرور شئیر کرتے ہیں-لیکن آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ سوشل میڈیا پر جو ڈش سب سے زیادہ زیرِ بحث رہتی ہے وہ پیزا ہے- سوشل میڈیا پر پیزا کے حوالے سے نہ صرف بات چیت کی جاتی ہے بلکہ اس کی تصاویر بھی بڑے پیمانے پر شئیر کی جاتی ہیں-
People Spend A Lot Of Money On Virtual Goods
فیس بک کے اکثر صارفین فیس بک پر موجود گیم سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں اور چند ایسے بھی ہیں جو ان پر رقم بھی خرچ کرتے ہیں- جی ہاں فیس بک کے فعال صارفین میں سے 2 فیصد صارفین ایسے بھی ہیں جو گیم کھیلنے کے دوران گیم میں موجود غیر حقیقی سامان بھی خریدتے ہیں- ان سامان کی خریداری پر 2 بلین ڈالر سے زائد رقم خرچ کی جاتی ہے-
Yet Social Media Is Involved In 20% Of Divorces
جہاں ایک جانب سوشل میڈیا لوگوں کو قریب لایا ہے وہیں دوسری طرف اس نے متعدد رشتوں کو تباہ بھی کیا ہے- دنیا بھر میں ہونے والی طلاقوں کی ایک بڑی وجہ سوشل میڈیا کا استعمال بھی بن رہا ہے- ایک تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی طلاق کے واقع ہونے میں سوشل میڈیا کا کردار 20 فیصد تک ہوتا ہے-
They Are Still Growing Incredibly Quickly
ایک نا سمجھ میں آنے والی بات یہ ہے کہ متعدد نقصان کے باوجود سوشل میڈیا مستقل تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس کے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے- ہر ایک منٹ کے دوران درجنوں نئے اکاؤنٹ تخلیق کیے جاتے ہیں- اس وقت دنیا کی آدھی آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے اور سالانہ 200 ملین نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ تخلیق ہوتے ہیں-
Social Media Causes Anxiety
اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا کا استعمال ان میں اعتماد بحال کرتا ہے اور یہ لوگوں کی مدد کرتا ہے- لیکن ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 50 فیصد سے زائد صارفین پر سوشل میڈیا منفی اثرات مرتب کر رہا ہے- سوشل میڈیا کا استعمال صارفین پر دباؤ بڑھاتا ہے اور ان کے لیے پریشانی کا سبب بھی بنتا ہے-
No comments:
Post a Comment