💕پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں💕
وٹس ایپ اب جلد ہی پیغامات کے خودبخود ڈیلیٹ ہونے کا فیچر پیش کر رہا ہے
حال ہی میں وٹس ایپ نے ایپلی کیشن میں ڈارک موڈ کا اہم فیچر پیش کیا ہے۔ اب کمپنی ایپلی کیشن میں پیغامات کے خود بخود ڈیلیٹ ہونے کا فیچر پیش کرنے والی ہے۔
ایپ کے دو بیٹا ورژنز میں پرائیویٹ چیٹ میں خود بخود پیغامات کے ڈیلیٹ ہونے کا فیچر ملا ہے۔ایپلی کیشن کے ورژن 2.20.83 اور 2.20.84 میں صارفین پیغامات کی ایکسپائری کا عرصہ منتخب کر سکتے ہیں۔
یہ عرصہ ایک گھنٹہ، ایک دن، ایک ہفتہ، ایک مہینہ یا ایک سال ہو سکتا ہے۔صارفین جب ایک بار ٹائمر سیٹ کر لیں گے تو ایپ میں پیغام جانے کے وقت کے ساتھ ایک کلاک کا آئیکون بھی نظر آئے گا، جس سے صارفین کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ پیغام خودبخود ڈیلیٹ ہونے والا ہے۔
ابھی تک یہ فیچر بیٹا ورژنز میں ہی موجود ہے۔اسے جلد ہی مستحکم ورژن میں پیش کیا جا سکتا ہے۔