کیلے میں تار نما یہ چیز کیا ہے؟ اس کے فوائد جان کر آپ مہنگے کیلے بھی خرید لیں گے
پھل انسان کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں اور ہر انسان کو کوئی نہ کوئی پھل ضرور پسند ہوتا ہے۔ جیسا کہ کیلا یہ پھل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور ہر موسم میں رہتا ہے۔ اس کا ملک شیک بھی شوق سے پیا جاتا ہے جبکہ اس سے وزن بھی آسانی سے بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ کمزور جسم والے افراد کے لیے نہایت مفید ہے۔ لیکن آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کیلے میں اکثر تار نما ایک چیز ہمیں نظر آتی ہے جس کو ہم چھلکے کے ساتھ اتار لیتے ہیں۔
لیکن اس تار کے فوائد جاننے کے بعد آپ یقیناً اس کو پھینکیں گے نہیں اور اس کا استعمال یقینی بنالیں گے۔
* دراصل یہ تار نما چیز فلوم بنڈلز کہلاتی ہیں جو کہ ایک ٹشو ہوتا ہے جو ہر پودے میں موجود ہوتا ہے۔ اس کا کام پھل تک تمام نیوٹریشن پہنچانا ہوتا ہے۔
* اس میں وٹامن اے، وٹامن بی 6 ، فائبر اور پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور یہ تار ایک رگ کی طرح کام کرتا ہے اور پھل کو اس کی ضروریات کی تمام چیزیں فراہم کرتی ہے۔ یہ کیلے کو مزیدار اور بڑھنے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
* اس لیے آپ جب بھی کیلا کھائیں تو اس تار کو بھی ضرور کھائیں تاکہ آپ کو زیادہ غذائیت ملے اور اگر آپ کیلا نہیں کھاتے تو اس کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔
💕صحت کے لیے کیلے کے فوائد
💕پھلوں کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، ہر پھل کی اپنی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں، جدید تحقیق میں کیلے کو بہترین پھل قرار دیا گیا ہے۔
💕کیلا توانائی، حیاتین اور معدنی اجزاء کےحصول کا بہترین ذریعہ ہے، خصوصاً یہ چھوٹے بچوں کیلئے بہت ہی مفید ہے کیونکہ یہ زود ہضم ہونے کےساتھ ساتھ جسم میں توانائی کی کمی دور کرنےاور وزن مناسب رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
کیلے میں پروٹین ، نشاستہ ، ریشہ ، فاسفورس ، فولاد، سوڈیم ، پوٹاشیم اور وٹامن اے، بی، سی کی خاصی مقدار میں پائی جاتی ہے۔
جدید تحقیق سے یہ بات بھی معلو م ہوئی ہے کہ کیلا کسی حد تک بڑھاپے کا راستہ روکتا ہے اورذہن کو سکون بخشنے میں مدد دیتاہے۔
💕کیلامعدے میں ایسے خلیوں کی نشوونما میں مدد دیتاہے جومعدے کی اندرونی جھلی کو تیزاب سے محفوظ رکھتے ہیں۔ کیلا اسہال روکنے میں بھی معاون ہے اسے مسل کر ابلے ہوئے چاول میں ملا کر کھایا جا سکتا ہے۔
💕کیلے میں پوٹاشیم کی مقدار بھی خوب ہوتی ہے لٰہذا یہ ہا ئی بلڈ پریشر پر قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے۔
💕کیلے کے چھلکے سے مہا سوں ، مسوں اور چھا ئیوں کاعلاج کیا جاسکتا ہے مہا سوں اور مسوں کی جگہ پر کیلے کا چھلکا رات بھر چپکا کررکھنے سےفائدہ ہوتاہے، یہ علاج ہفتہ بھر جاری رکھا جائے تو مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں....
💞پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائ کے لئے شیئر ضرور کریں💞
No comments:
Post a Comment