HOME

Saturday 18 April 2020

WHATSAPP IMAGE QUALITY


How to preserve image quality while sending it on WhatsApp

وٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے۔ وٹس ایپ سے صارفین اپنی تصاویر، ویڈیو، ڈاکیومنٹ اور دیگر فائلیں دوستوں اور گھروالوں سے شیئر کر سکتے ہیں۔
وٹس ایپ کے ساتھ صارفین ایک وقت میں بے شمار تصاویر بھیج سکتےہیں تاہم اس طریقے سے تصاویر بھیجنے کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ اُن کی کوالٹی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ ہائی ریزولوشن اور قیمتی  کیمروں سے بنائی گئی تصاویر  بھی وٹس ایپ سے بھیجی جائیں تو آپ کے دوستوں کو وہ عام کوالٹی میں ملتی ہیں۔
تاہم چند طریقے ایسے ہیں، جن کے استعمال سے  صارفین تصاویر بھیجتے ہوئے ان کی کوالٹی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔
وٹس ایپ  میں ہائی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کے دو آسان طریقے کچھ یوں ہیں
فائل کو ری نیم کرنا۔
یہ طریقہ عام طور پر  ایک یا چند ہائی کوالٹی تصاویر کو  وٹس ایپ کے ذریعے بھیجنے  کے لیے بہتر ہے۔
اس کے لیے
اپنے فائل منیجر کو کھولیں اور وہ فائل تلاش کریں، 
جسے آپ ہائی کوالٹی میں بھیجنا چاہتے ہیں 
اس فائل کو ری نیم کر کے کر imge.doc کر دیں اس فائل کی ایکسٹینشن .doc کر دیں۔
.اس کے بعد وٹس ایپ میں شخص کے ساتھ چیٹ اوپن کریں، جسے اپ تصویر بھیجنا چاہتے ہیں۔

اٹیچمنٹ کے ذریعے فائل بھیجنے کا آپشن منتخب کریں اور ڈاکیومنٹ کی مدد سے وہ تصویر، جو اب ڈاکیومنٹ میں بدل چکی ہے،کو منتخب کر کے بھیج دیں۔
جس شخص کو آپ نے تصویر بھیجی ہے،ا سےبتا دیں کہ اپنے پاس موجود فائل منیجر کے ذریعے تصویر کا نام ری نیم کر کے image.jpg  کر لے۔
کئی فائلوں کو کمپریس کرنا
اگر آپ بہت سی  ہائی کوالٹی فائلوں کو بھیجنا چاہتے ہیں  تو اس کے لیے اپنےفون میں ہائی کوالٹی تصاویر کے فولڈر یا تصاویر کو فائل منیجر یا کمپریشن یوٹیلیٹی سے کمپریس کرلیں۔
اس کمپریس فائل کو  اٹیچمنٹ کے طور پر اپنے دوست کو بھیج دیں۔
اپنے دوست سے کہیں کہ اس کمپریس فائل کو ڈی کمپریس کر لے
اس طرح آپ اپنے دوست کو بہت سی فائلیں ایک ساتھ ہائی کوالٹی میں بھیج سکتے ہیں۔



No comments:

Post a Comment