HOME

Saturday, 23 May 2020

تربوز کے فوائد






تربوز کے فوائد


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تربوز تناول فرمایا:
حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ’’تربوز ایک کھانا بھی ہے اور مشروب بھی، اسے ریحان (خوشبودار پودا تلسی) کے ساتھ استعمال کرو تو یہ مثانہ دھو کر صاف کر دیتا ہے، پیٹ کی صفائی کرتا ہے چہرے کو نکھارتا ہے...!!!!

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تازہ پکی ہوئی کھجوروں کے ساتھ تربوز کھایا کرتے تھے، ہم اس کھجور کی گرمی کو تربوز کی ٹھنڈک کے ذریعے اور تربوز کی ٹھنڈک کو کھجور کی گرمی کے ذریعے ختم کرتے ہیں، کھانے سے پہلے تربوز کا استعمال پیٹ کو دھو کر صاف کر دیتا ہے اور اس کی بیماریوں کو بھی دور کر دیتا ہے...!!!!
(ابن عساکر) 

تربوز کو گرمی کا توڑ کرنے والا پھل کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، موسم گرما کا یہ خصوصي پھل نہ صرف گرمی بھگانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ یہ ذائقہ دار پھل کئی موزی بیماریوں کو پیدا ہونے سے بھی روکتا ہے، گرم موسم جیسے ہی اپنا رنگ دکھاتا ہے تو یہ دو رنگی پھل سب کی ضرورت بن جاتا ہے، کیونکہ تربوز پانی کی کمی پوری کرنے ميں انتہائی معاون و مددگار ہے...!!!!

تربوز کو نہار منہ کھانہ بہت فائدہ مند ہے، لیکن اسے کھانے سے پہلے اور بعد میں پانی نہ پئیں، کیونکہ اس میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اس لیے اگر ساتھ ہی پانی پی لیا جائے تو اس سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ رہتا ہے، عام طور پر تربوز بیج نکال کر کھایا جاتا ہے حالانکہ اس کے بیج اور چھلکے بھی انتہائی مفید ہیں، بیج اگر پھل کے ساتھ کھائے جائیں تو ہاضمے میں مدد دیتے ہیں...!!!!

اگر تربوز کے بیج ساتھ نہ کھائے جائیں تو انہیں نکال کر الگ سے پیسا جاسکتا ہے، انہیں دودھ میں شامل کر کے استعمال کرنا السر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے، رمضان میں تو تربوز کو سحر و افطار میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جو پانی کی کمی کو بخوبی دور کرے گا اسے پسی کالی مرچ اور نمک چھڑک کر کھانا زیادہ مفید رہتا ہے...!!!!

رات میں تربوز کھانے سے گریز بہتر ہے، اس کے مقابلے میں نہار منہ یا دوپہر میں کھائیں بہترین طریقہ یہ ہے کہ بازار سے پھل خریدنے کے بعد اسے ڈائریکٹ فریج فریزر میں رکھنے کے بجائے گھنٹہ دو گھنٹہ پانی میں ڈبو دیں تا کہ اس کی گرمی نکل جائے اس کے بعد کاٹ کر فریج میں رکھ سکتے ہیں، کٹے ہوئے تربوز کو دن میں ہی استعمال کر لیں تو بہتر ہے کیونکہ یہ فریج میں رکھا ہو تو گیس سسٹم کے باعث نقصان دہ ہو سکتا ہے...!!!!

تربوز کھانے کی بجائے اس کا جوس بنا کر بھی پیا جا سکتا ہے، اس کے ٹکڑوں کو بلینڈ کر کے کالی مرچ، نمک اور لیموں کا رس ڈالیں۔ ذائقے کے ساتھ ساتھ افادیت میں بھی بہترین ہے، کیونکہ تربوز 90 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے کبھی بھی اسے کسی دوسرے پانی والے پھل جیسے کہ خربوزے وغیرہ کے ساتھ استعمال نہ کریں...!!!!

تربوز سے لطف اندوز ہونے کے کئی طریقے ہیں، اسے دہی اور آئس برگ میں ڈال کر کالی مرچ یا دکنی مرچ شامل کر کے کھائیں اور لطف اٹھائیں، تربوز و ٹامنز اے اور بی کا خزانہ ہے۔ اس کے چھلکے سے مزیدار سبزی بھی تیار کی جاسکتی ہے۔ کافی زیادہ مقدار میں پیاز کاٹ کر اسے ہلکا فرائی کرلیں اور پھر اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ، عام ہانڈی میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات ڈال کر بھون لیں اور دم پر رکھ دیں۔ مزیدار سبزی تیار ہے...!!!!

تربوز ٹھنڈا پیشاب آور ہے، پیاس بجھانے والا ہے، بخار ہٹانے والا ہے، پیشاب کی جلن کو کم کرتا ہے، اس کے بیج بھی پیشاب اور ٹھنڈے اور طاقت ور ہیں، منی پیدا کرتا ہے اور جرثوموں کی افزائش بڑھاتا ہے، گردوں کی سوجن دور کرتا ہے اور گردوں کے امراض کی وجہ سے سوجنے والے پاؤں کو بھی ٹھیک کرتا ہے...!!!!


💞پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائ کے لئے شیئر ضرور کریں💞


No comments:

Post a Comment