HOME

Showing posts with label WOMAN'S CORNER. Show all posts
Showing posts with label WOMAN'S CORNER. Show all posts

Monday 4 October 2021

نلی بریانی


نلی بریانی
اجزاء:
پانی حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ضرورت
بڑی الائچی ایک سے دو عدد
سبز الائچی ایک 3 سے 4 عدد
لونگ 3 سے 4 عدد
تیز پات کا پتہ 2 عدد
لیموں کا رس 2 سے 3 کھانے کے چمچ
چاول ایک سے ڈیڑھ کلو
نلی اور ہڈی والا گائے کا گوشت آدھا سے ایک کلو
نمک حسبِ ضرورت
پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک سے 2 چائے کا چمچ
ادرک لہسن 2 کھانے کے چمچ
پیاز 2 سے 3 عدد باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر 4 سے 6 عدد باریک کٹے یا پسے ہوئے
ہری مرچیں 4 سے 6 عدد
دہی ایک کپ
پودینہ گارنش کے لئے
تلی ہوئی پیاز گارنش کے لیے
زردے کا رنگ ایک سے 2 چٹکی
ترکیب:
سب سے پہلے ایک پتیلی میں پانی لیں اب اس میں لونگ، بڑی الائچی، سبز الائچی، تیز پات، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر پانی میں اُبال آنے دیں، اتنی دیر میں چاول کو دھو کر بھگو دیں، اب اس پانی میں چاول ڈال کر ایک کنی رہ جانے تک پکائیں، جب اس میں ایک کنی رہ جائے تو چاولوں کا پانی ایک الگ برتن میں نکال کر علیحدہ رکھ دیں، اب ایک دوسرے پتیلے میں گوشت ڈالیں، اس میں نمک، ادرک لہسن، پسی لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، نمک، پیاز، ہری مرچیں اور ٹماٹر شامل کر کے پکنے دیں اس میں ہم تیل اس لئے شامل نہیں کریں گے کیونکہ نلی والا گوشت چکنا ہوتا ہے اور تیل شامل کرنے سے مزید چکنا ہو جائے گا اب جب اچھی طرح گوشت گل جائے اس میں چاولوں کی تہہ لگائیں اور پودینے تلی ہوئی پیاز اور زردے کا رنگ ڈال کر 15 سے 20 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں، لیجیئے تیار ہے مزیدار چٹ پٹی نلی بریانی، رائتے کے ساتھ سرو کریں۔


Sunday 24 May 2020

فیس واش








💕فیس واش گھر پر بنائیں💕
💕آپ کی جلد کی دیکھ بھال کا پہلا قدم صفائی ہے۔ دھول ، پسینہ ، گندگی اور بیکٹیریا آپ کی جلد پر جمع ہوجاتے ہیں اور آپ کی جلد کو بہت ساری بیماریوں کا شکار بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی جلد کو صاف کرنے کے مکمل طریقےکی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر ، یہ بیکٹیریا جلد کی بہت ساری بیماریوں  کو راستہ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں
گھر کے بنے ہوئے فیس واش سے جلد کی ان پریشانیوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ وہ آپ کی جلد پر بہت ہلکے ہیں ، کسی قسم کے ضمنی اثرات کا سبب نہیں بنتے ہیں اور کافی سستے ہیں۔ آپ اپنی جلد کی قسم کے لئے موزوں کلینزر تیار کرنے کے لئے اپنے کچن میں دستیاب بہترین اجزاء کو تلاش اور دریافت کرسکتے ہیں۔
نارمل اسکن
1. دہی اور شہد والا فیس واش:
ایک پیالے میں ، 2 چمچ دہی لیں اور اس میں 1 چائے کا چمچ  شہد ڈالیں۔ اس پیک کو اچھی طرح مکس کریں اور اسے پورے چہرے پر لگائیں۔ پھر تقریبا 2-3 منٹ تک رکھیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اگر آپ کی جلد بہت خشک ہوتی ہے تو ، کوئی 1 چمچ زیتون کا تیل بھی شامل کرسکتا ہے۔ آپ ہمیشہ کی طرح اپنے ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کے ساتھ عمل کرسکتے ہیں۔ یہ کلینسر مستقل طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ، کیونکہ یہ جلد پر بہت ہلکا ہوتا ہے۔
2. شہد اور انڈے والا فیس واش:
انڈے کی ایک بڑی زردی لیں ، 1 چائے کا چمچ شہد ڈالیں۔ 6-7 بادام کا پیسٹ بنائیں اور اس پیک میں شامل کریں۔ پیک کو اچھی طرح ہلائیں اور اسے پورے چہرے پر لگائیں۔ اسے 10-15 منٹ کے لئے رکھیں ، تاکہ پیک اچھی طرح سے سوکھ جائے۔ سموتھ اور مااسچرائزڈ چہرہ ظاہر کرنے کے لئے ہلکے گرم پانی سے دھولیں...💕

3. کریم اور ایپل کلینسر:
ایک چھوٹے سائز کے سیب کو ابالیں اور کانٹے کی مدد سے اس کو آہستہ سے میش کریں۔ اس میں ، 1 چائے کا چمچ کریم ، 1 چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور 1 چائے کا چمچ لیموں کا رس یا سنتری کا رس شامل کریں۔ سموتھ پیسٹ بنانے کے لئے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس پیک کو چہرے ، پیشانی اور گردن سمیت پورے چہرے پر لگائیں۔ اسے 5 منٹ کے لئے رکھیں اور گرم پانی سے دھو لیں..💕

آئلی اسکن
4. دہی اور اسٹرابیری کلینسر:
2 تازہ پک پکے ہوئے اسٹرابیری لیں اور 2 چائے کا چمچ دہی شامل کریں۔ دونوں اجزاء کو بلینڈر میں بلینڈ کریں اور چہرے پر آہستہ سے مساج کریں۔ اسے  5سے 7 منٹ رکھیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ کلینسر چہرے سے زیادہ تیل اور سیبم نکال دے گا۔
5. دودھ اور شہد صاف کرنے والا
1 چائے کا چمچ شہد 2 چائے کے چمچ کچے دودھ کے ساتھ ملائیں۔ آپ ٹھیک لوشن حاصل کریں گے ، جو آپ جلد پر یکساں طور پر لگاتے ہیں۔  2-3 منٹ تک جلد پر ہلکے سے مساج کریں اور پھر گرم پانی سے دھولیں۔ یہ صاف کرنے والا آپ کی جلد کو چمکائے گا ، اور چہرے سے تیل نکال دے گا۔ حساس جلد کے لئے یہ گھر کا حیرت انگیز فیس واش ہے...💕

6. ملتانی مٹی اور اسپرین فیس واش:
ملتانی مٹی جلد کی تمام اقسام کے لئے بہترین صاف کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ یہ تمام اضافی تیل ، گندگی اور سیبم کو جذب کرتی ہے ، کسی بھی قسم کی جلد کی جلن کو تازہ اور تازہ کرتا ہے۔ اسپرین سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے لئے مشہور ہے۔ اس طرح ، یہ فیس واش  نہ صرف آپ کے چہرے کو صاف کرتا ہے بلکہ پمپل  سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ایک پیالے میں ، دو چائے کے چمچ ملتاین مٹی کو مکس کریں ، 2-3 پسے ہوئے اسپرین پاؤڈر ڈالیں اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے سموتھ پیسٹ بنائیں۔ دس منٹ تک رکھیں جب تک یہ سوکھ نہ جائے اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں..💕

7. انناس فیس واش:
2 چمچ اناناس کا 2 چمچ لیموں کا رس شامل کریں۔ اس میں ، 1 چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنائیں۔ اپنے چہرے پر آہستہ سے لگائیں اور مالش کریں۔ ٹھنڈے پانی سے دھونے سے پہلے 5 منٹ رکھیں...💕

کمبینیشن اسکن
8. گرام فلور کلینسر:
بیسن یا چنے کا آٹا ایک قدیم اور سب سے مشہور قدرتی گھریلو ساختہ فیس واش  میں سے ایک ہے۔ آپ اسے تیار کرنے کے لئے بیسن کو دودھ ، دہی یا ملائی میں ملا سکتے ہیں اور اسے پورے چہرے پر لگائیں اور آہستہ سے مساج کریں۔ جب تک یہ مکمل طور پر سوکھ نہ جائے 15 منٹ تک رکھیں۔ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں...💕

9. ٹماٹر صاف کرنے والا:
2 چمچ ٹماٹر کا گودا ساتھ ساتھ 1 چائے کا چمچ دودھ اور 1 چائے کا چمچ لیموں کا رس۔ اس کلینزر کو چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے دھونے سے پہلے 10 منٹ تک رکھیں۔ یہاں تک کہ آپ مستقبل میں استعمال کے لئے اس کلینزر کو محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔

10. دودھ اور چنا فیس واش:
اس فیس واش کے لئے ، 5-6 چائے کے چمچے چنے کے آٹے میں 2 چائے کا چمچ کچا دودھ اور 1 چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر ملا دینا چاہئے۔ سموتھ پیسٹ تیار کریں اور پورے چہرے پر لگائیں۔ 10 منٹ بعد اپنا چہرہ دھو لیں...💕

💞پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائ کے لئے شیئر ضرور کریں💞

Wednesday 20 May 2020

فیشل



💕فیشل کرنا کوئی مشکل نہیں ہے اور یہ گھر پر بھی بآسانی ہوسکتا ہے جس پر زیادہ لاگت نہیں آتی  کیوں کہ تمام اشیاء گھر پر ہی مل جائیگی💕
 💕اس کے لیے یہ سامان اکٹھا کرلیں: تولیہ، روئی، ٹشو پیپر، برتن میںگرم پانی، ہیئر بینڈ، کلینزنگ کریم، اسکرب، ماسک، زیتون یا ناریل کا تیل، چند جڑی بوٹیاں اور اسکن ٹونک۔
 آپ پریشان نہ ہوں کہ یہ سب کہاں سے آئے گا! آپ یہ سب کچھ گھر پر بنائیں گی۔ سب سے پہلے اپنے بالوں کو ہیئر بینڈ سے اچھی طرح باندھ لیں...💕
آلمنڈ کلینزنگ کریم:
دو انڈوں کی زردی اور 1255 گرام شہد کو اچھی طرح مکس کریں۔ ایک الگ پیالی میں 1/4 کپ بادام کا تیل اور 60 گرام بادام پسے ہوئے ملائیں۔ اب ان دونوں آمیزوں کو ملا دیں، ساتھ آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا بھی شامل کریں۔ آپ اس کریم کو دو ماہ تک فریج میں رکھ کر استعمال کرسکتی ہیں۔
کلینزنگ کریم کو نقطوں کی طرح پورے چہرے اور بدن پر لگا کر مساج کریں💕
مساج کا طریقہ:
 مساج گردن سے شروع کریں، انگلیوں کو نیچے سے اوپر حرکت دیں۔ چہرے پر مساج کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو اس طرح رکھیں کہ ایک انگلی ہونٹ کے اوپری حصے پر اور تین انگلیاں ٹھوڑی پر ہوں۔ اب دائیں ہاتھ کو دائیں اور بائیں ہاتھ کو بائیں طرف حرکت دیں۔ گالوں پر انگلیوں کو دائرے کی صورت میں گھمائیں اور انگلیوں کو نیچے سے اوپر لے کر جائیں۔ ناک کے اطراف انگوٹھے سے گولائی میں مساج کریں۔ ناک کے اوپر ہڈی پر شہادت کی انگلی کو آگے پیچھے حرکت دے کر مساج کرنا ہے۔
آنکھوں پر شہادت کی انگلی کو گول گھمائیں💕
 پیشانی پر بھی دائرے کی صورت میں مساج کریں یا پیشانی کے وسط سے انگلیوں کو دائیں اور بائیں حرکت دیں۔ کلینزنگ اور اسکرب میں مساج کا یہ عمل تین تین بار کرنا ہے۔
 جن کی جلد خشک یا نارمل ہو وہ زیتون یا ناریل کے تیل سے مساج کرکے روئی سے صاف کریں
💕
فیس اسکرب:
 دال مسور، مونگ اور چنا کو یکساں مقدار میں لیں اور دودھ، دہی یا شہد کے ساتھ اچھی طرح مکس کرکے چہرے اور گردن پر نرم ہاتھوں سے مساج کریں، پھر منہ دھو لیں💕
بھاپ لینا:
 برتن میں پانی گرم کریں، جب ابال آنے لگے تو پانی میں ایک لیموں کا رس، ساتھ چھلکے، پودینہ کی چند پتیاں اور تھوڑا سا عرقِ گلاب ڈال دیں۔ تین چار منٹ پکنے دیں، کسی ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں آپ بآسانی کھڑے ہوکر بھاپ لے سکیں، اپنا چہرہ بھاپ سے 8 سے 10 انچ کے فاصلے پر رکھ کر بھاپ لینے کا عمل شروع کریں۔ سر کو تولیے سے کور کرلیں کہ بھاپ باہر نہ نکلے۔ تین سے پانچ منٹ تک بھاپ لیں۔ بھاپ سے چہرہ ہٹا کر کچھ دیر تولیے سے کور رہنے دیں اور پھر ٹشو سے صاف کرلیں💕
ماسک:
 دو کھانے کے چمچ شہد دو کھانے کے چمچ دودھ میں ملا کر چہرے اور گردن پر دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
 خشک اور داغ دھبوں والی جلد کے لیے جئی کا آٹا، شہد اور دہی ملا کر پیسٹ بنا لیں، چہرے اور گردن پر دس سے پندرہ منٹ لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں💕
 ماسک آنکھوں اور ہونٹوں کے اوپر نہ لگائیں۔ ماسک لگاکر آنکھوں پر کھیرے کے قتلے رکھیں، اس سے آنکھوں کو سکون ملے گا۔
 آخر میں ٹونر عرق گلاب لگائیں۔ اگر جلد پر دانے ہیں تو برف سے مساج کرکے عرقِ گلاب لگائیں...💕
💕پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں💕


Monday 11 May 2020

اسپیشل کھیر






*🌙رمضان اسپیشل کھیر🍚*

اجزاء:
•چاول_____ آدھا کپ
•دُودھ_____ 2لیٹر
•کنڈینسڈ ملک_____ 1ٹِن
•پستے_____ حسبِ ضرورت
•بادام_____ حسبِ ضرورت
•قلا قند کا چورہ_____ حسبِ ضرورت
•پستے، بادام اور چاندی کا ورق_____ سجاوٹ کے لیے
•چھوٹی الائچی_____ حسبِ ضرورت
•چینی_____ حسبِ ضرورت

ترکیب:

چاولوں کو دھو کر پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔
دیگچی میں دُودھ ڈال کر گاڑھا ہو جانے تک پکائیں ۔
اس میں بھیگے چاول، چھوٹی الائچی اور چینی ڈال کر پکاتے رہیں۔
ساتھ ہی چمچ بھی چلاتے رہیں۔
تمام چیزیں اچھی طرح یک جان ہو جائیں تو چولہا بند کر دیں۔
پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے کے بعد کنڈینسڈ ملک بھی شامل کر دیں۔
ساتھ ہی تھوڑے سے پستے بادام ڈال کر مکس کریں اور مٹی کے تسلے میں ڈال کر جمنے دیں۔
پھر اس پر قلاقند کا چورہ کرکے ڈالیں۔
آخر میں اسے پستے، بادام اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔



Thursday 7 May 2020

چکن نگٹس



چکن نگٹس بنانے کی ترکیب





تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
2 افراد
Ingredients - اجزاء





1 مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچا
4 پسی ہوئی سفید مرچ ادھا چائے کا چمچا
5 سرکہ 2 سے 3 کھانے کے چمچے
6 سویا سوس 2 کھانے کے چمچے
7 میدہ ایک پیالی
8 مکئی کا آٹا آدھی پیالی
9 کھانے کا تیل تلنے کے لیے
10دو انڈوں کی سفیدی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
  1. 1
    گوشت میں نمک، لہسن، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں
  2. 2
    آمیزہ بنانے کے لیے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ، مکئی کا آٹا، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔
  3. 3
    اس میں پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنالیں اور چکن کی بوٹیاں اس آمیزے میں بھگو کر 15 سے 20 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں
  4. 4
     کڑاہی میں کھانے کا تیل درمیانی آنچ پر 3 سے 5 منٹ گرم کرکے چکن نگٹس گولڈن فرائی کرلیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔ لیجئے
  5. 5
     تیار ہیں گرما گرم چکن نگٹس جسے آپ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ افطار کے وقت پیش کرکے خوب داد وصول کرسکتے ہیں...

Sunday 19 April 2020

Dam Beryani Recipe

Dam Beryani Recipe   

دم بریانی بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
5 افراد
Ingredients - اجزاء





1 بیف دو کلو ٹکڑوں میں
2 چاول ڈیڑھ کلو ۔
3 دہی دو کلو ۔
4 پیاز آدھا کلو ۔
5 لونگ بیس گرام۔
6 بڑی الائچی بیس گرام۔
7 زیرہ بیس گرام ۔
8 ادرک پچاس گرام ۔
9 پودینہ آدھی گٹھی ۔
10 گھی ڈیڑھ پاﺅ۔
11 نمک حسب ذائقہ ۔
12 کالی مرچ حسب ذائقہ ۔
Dam Beryani Recipe In Urdu


Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
  1. 1
    نمک ،پیاز اور ادرک کو پیس کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگا کر دو گھنٹے کےلئے رکھ دیں ۔
  2. 2
    زیرہ ،کالی مرچ ،پودینہ ،ہری مرچیں اور بڑی الائچی پیس کر دہی کی آدھی مقدار میں ملائیں اور گوشت کے ٹکڑوں پر لگا دیں ۔
  3. 3
    دیگچی کی تہہ میں لونگ کے اوپر آدھی مقدار گھی گرم کرکے ڈالیں اور گوشت کی بوٹیاں ڈال دیں پھر گوشت کو اچھی طرح بھون لیں ۔
  4. 4
    چاول دھو کر بقیہ دہی لگائیں اور گوشت کے اوپر پھیلا دیں دیگچی کا منہ آٹے سے بند کریں اور نیچے لکڑیوں کی آنچ جلا دیں ۔
  5. 5
    جب گھی کی آوز آنے لگے تو سمجھ لیں کہ دہی خشک ہو چکا ہے ۔نیچچے آگ کم کر دیں اور انگاروں پر دم دیں ۔
  6. 6
    دیگچی کا ڈھکن کھولیں اور بقیہ گھی گرم کرکے ڈال دیں اور دوبارہ بند کر کے اوپر انگارے رکھ دیں ۔
  7. 7
    جب بھاپ باہر آنے لگے تو بریانی تیار ہے رائتے اور سلاد کیساتھ پیش کریں ۔

Mango Vermicelli Delight Recipe

Mango Vermicelli Delight Recipe 

مینگو ورما سلی ڈیلائیٹ بنانے کی ترکیب


تیاری کا مکمل وقت
10 منٹ
پکانے کا وقت
20 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افراد
کیلوریز‎
180 کیلوریز
Ingredients - اجزاء


1  دودھ 1  لیٹر
2 کلر سویاں (اُبال لیں) 100 گرام
3 چینی 4 کھانے کے چمچے
4 کنڈینس ملک 6 کھانے کے چمچے
5 آم 2 عدد
6 بادام حسب پسند
7 چاندی کا ورق گارنشنگ کے لیے
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
  1. 1آم کو چھل کر اس کے کیوبز کاٹ لیں۔کیوبز کی آدھی مقدار کو پیس کر پیوری بنا لیں
  2. 2دودھ گرم کریں
  3. 3اس میں چینی، کنڈینس ملک، مینگو، پیوری اور ابلی ہوئی سویاں ڈال کر آمیزے کے گاڑھا ہونے تک پکائیں
  4. 4سرونگ ڈش میں نکال کر چاندی کے ورق، بادام اور آم کے الگ کیے ہوئی کیوبز سے گارنش کرکے مزیدار مینگو ور ما سلی ڈیلائیٹ سروکریں.