HOME

Monday 11 May 2020

اسپیشل کھیر






*🌙رمضان اسپیشل کھیر🍚*

اجزاء:
•چاول_____ آدھا کپ
•دُودھ_____ 2لیٹر
•کنڈینسڈ ملک_____ 1ٹِن
•پستے_____ حسبِ ضرورت
•بادام_____ حسبِ ضرورت
•قلا قند کا چورہ_____ حسبِ ضرورت
•پستے، بادام اور چاندی کا ورق_____ سجاوٹ کے لیے
•چھوٹی الائچی_____ حسبِ ضرورت
•چینی_____ حسبِ ضرورت

ترکیب:

چاولوں کو دھو کر پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔
دیگچی میں دُودھ ڈال کر گاڑھا ہو جانے تک پکائیں ۔
اس میں بھیگے چاول، چھوٹی الائچی اور چینی ڈال کر پکاتے رہیں۔
ساتھ ہی چمچ بھی چلاتے رہیں۔
تمام چیزیں اچھی طرح یک جان ہو جائیں تو چولہا بند کر دیں۔
پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے کے بعد کنڈینسڈ ملک بھی شامل کر دیں۔
ساتھ ہی تھوڑے سے پستے بادام ڈال کر مکس کریں اور مٹی کے تسلے میں ڈال کر جمنے دیں۔
پھر اس پر قلاقند کا چورہ کرکے ڈالیں۔
آخر میں اسے پستے، بادام اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔



No comments:

Post a Comment