HOME

Thursday 7 May 2020

چکن نگٹس



چکن نگٹس بنانے کی ترکیب





تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
2 افراد
Ingredients - اجزاء





1 مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچا
4 پسی ہوئی سفید مرچ ادھا چائے کا چمچا
5 سرکہ 2 سے 3 کھانے کے چمچے
6 سویا سوس 2 کھانے کے چمچے
7 میدہ ایک پیالی
8 مکئی کا آٹا آدھی پیالی
9 کھانے کا تیل تلنے کے لیے
10دو انڈوں کی سفیدی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
  1. 1
    گوشت میں نمک، لہسن، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں
  2. 2
    آمیزہ بنانے کے لیے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ، مکئی کا آٹا، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔
  3. 3
    اس میں پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنالیں اور چکن کی بوٹیاں اس آمیزے میں بھگو کر 15 سے 20 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں
  4. 4
     کڑاہی میں کھانے کا تیل درمیانی آنچ پر 3 سے 5 منٹ گرم کرکے چکن نگٹس گولڈن فرائی کرلیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔ لیجئے
  5. 5
     تیار ہیں گرما گرم چکن نگٹس جسے آپ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ افطار کے وقت پیش کرکے خوب داد وصول کرسکتے ہیں...

No comments:

Post a Comment