HOME

Monday 4 October 2021

نلی بریانی


نلی بریانی
اجزاء:
پانی حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ضرورت
بڑی الائچی ایک سے دو عدد
سبز الائچی ایک 3 سے 4 عدد
لونگ 3 سے 4 عدد
تیز پات کا پتہ 2 عدد
لیموں کا رس 2 سے 3 کھانے کے چمچ
چاول ایک سے ڈیڑھ کلو
نلی اور ہڈی والا گائے کا گوشت آدھا سے ایک کلو
نمک حسبِ ضرورت
پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک سے 2 چائے کا چمچ
ادرک لہسن 2 کھانے کے چمچ
پیاز 2 سے 3 عدد باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر 4 سے 6 عدد باریک کٹے یا پسے ہوئے
ہری مرچیں 4 سے 6 عدد
دہی ایک کپ
پودینہ گارنش کے لئے
تلی ہوئی پیاز گارنش کے لیے
زردے کا رنگ ایک سے 2 چٹکی
ترکیب:
سب سے پہلے ایک پتیلی میں پانی لیں اب اس میں لونگ، بڑی الائچی، سبز الائچی، تیز پات، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر پانی میں اُبال آنے دیں، اتنی دیر میں چاول کو دھو کر بھگو دیں، اب اس پانی میں چاول ڈال کر ایک کنی رہ جانے تک پکائیں، جب اس میں ایک کنی رہ جائے تو چاولوں کا پانی ایک الگ برتن میں نکال کر علیحدہ رکھ دیں، اب ایک دوسرے پتیلے میں گوشت ڈالیں، اس میں نمک، ادرک لہسن، پسی لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، نمک، پیاز، ہری مرچیں اور ٹماٹر شامل کر کے پکنے دیں اس میں ہم تیل اس لئے شامل نہیں کریں گے کیونکہ نلی والا گوشت چکنا ہوتا ہے اور تیل شامل کرنے سے مزید چکنا ہو جائے گا اب جب اچھی طرح گوشت گل جائے اس میں چاولوں کی تہہ لگائیں اور پودینے تلی ہوئی پیاز اور زردے کا رنگ ڈال کر 15 سے 20 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں، لیجیئے تیار ہے مزیدار چٹ پٹی نلی بریانی، رائتے کے ساتھ سرو کریں۔


No comments:

Post a Comment