HOME

Tuesday 9 June 2020

اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوگئی تصویر کو کیسے واپس لایا جائے۔



اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوگئی تصویر کو کیسے واپس لایا جائے۔


ایسا ہوتا ہے کہ کبھی اسمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے پر آپ کی اچانک غلطی سے کوئی ایسی تصویر ڈیلیٹ ہوگئی جو اہم تھی۔
اس فعل کے بعد انسان قدرتاً پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے۔اگر آپ کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ چکا تو آپ واحد فرد نہیں جسے یہ تجربہ ہوا ۔ایسا اکثر لوگوں کے ساتھ ہوجاتا ہے اور ان کی سمجھ نہیں آتا کہ اپنی یادگار تصویر یا تصاویر کو واپس کیسے لایا جائے۔
خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ ان ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کے لیے ختم نہیں ہوتیں بلکہ آپ انہیں واپس لاسکتے ہیں۔بس آپ کو طریقہ معلوم ہونا چاہیے۔یہ طریقہ ذیل میں مرحلہ وار پیش ہے۔
سب کچھ روک دیں
اگر آپ کے اسمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائے تو فوری طور پر وائی فائی منقطع کردیں اور اسے ائیرپلین موڈ پر لاکر سلیپ پر ڈال دیں۔ اگر کیمرے میں ایسا ہوا ہے تو اسے بند کرکے کارڈ کو باہر نکال لیں۔ ایسا کرنے سے دو فائدے ہوتے ہیں۔ پہلی تو یہ کہ ڈیلیٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے تھم جاتا ہے۔ دوسری یہ کہ اس سے ڈیوائس کو ڈیلیٹ فائلز کے ڈیٹا پر اوور رائٹنگ سے روکا جاسکتا ہے۔ڈیلیٹ شدہ تصویر کو واپس لانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔
کچھ بھی مت خریدیں
انٹرنیٹ پر ایسی متعدد اپلیکشنز دستیاب ہیں جو ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر واپس لانے کا دعوی کر کے پریشان لوگوں کو اپنی جانب کھینچتی اور فری ٹرائل کے نام پر آزمانے کی دعوت دیتی ہیں۔ مگر ان کے ذریعے تصاویر کو واپس لانے کے لیے کافی خرچہ ہوجاتا ہے۔ یہ ایپس مکمل طور پر فراڈ تو نہیں ہوتیں مگر بیشتر کام بھی کرتی ہیں تو وہ مفت نہیں ہوتا۔
اینڈرائیڈ فون پر کیا کریں
اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کے لیے ایک بہترین مفت ٹول دستیاب ہے جسے DiskDigger کا جاتا ہے۔ اس کا بیسک فوٹو اسکین کافی موثر ثابت ہوتا ہے اور ڈیوائس کے cache میں موجود تصاویر کو باہر نکالتا ہے۔ تاہم تصویر کا ریزولوشن ضرور متاثر ہوسکتا ہے ۔ تاہم اگر یہ کام نہ کریں تو پیڈ ایپ ایپلی کیشن جیسے Dr.Fone for Android ضرور کارآمد ثابت ہوگی۔
آئی فون والے کیا کریں
گزشتہ سال آئی او ایس میں ایک شعبےrecently deletedکا اضافہ کیا گیا جہاں ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر تیس دن تک موجود رہتی ہیں۔اس مدت کے دوران آپ وہاں سے تصاویر کو واپس فون کا حصہ بناسکتے ہیں۔ یہ فیچر آپ کو اس کے البم کے آپشن میں ملے گا۔
میموری کارڈ میں موجود تصویر
میموری کارڈ سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصویر کو واپس لانے کے لیے بہترین ایپ Recuva ہے جو ونڈوز 10 پر مفت میں موجود ہے۔ اسے ڈائون لوڈ کرکے اوپن کریں اور اپنے کارڈ کو کمپیوٹر سے منسلک کرکے سامنے آنے والی ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔



💕پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں💕



No comments:

Post a Comment