HOME

Wednesday 5 August 2020


وہ جھوٹ جنہیں ہم سچ مانتے ہیں
 
متعدد اقسام کے ایسے جھوٹ اور غلط فہمیاں ہمارے اردگرد پھیلے ہوئے ہیں جنہیں سچ مانتے ہیں اور آنکھ بند کر کے ان پر یقین کرلیتے ہیں- دراصل یہ باتیں نسل در نسل افواہوں کی صورت میں پھیلتی چلی آئی ہیں اور کبھی بھی ان کی حقیقت جاننے کی کوشش نہیں کی گئی- ہم آج اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں سے چند ایسے عام جھوٹ یا غلط فہمیوں اور ان کی حقیقت کا ذکر کر رہے ہیں جنہیں ہمارے ہاں سچ مانا جاتا ہے-
 
کینو
کینو میں وٹامن سی ہوتا ہے اور ہم اکثر جس کو زکام ہوتا ہے اس کو کینو یا مالٹا کھانے سے منع کرتے ہیں۔ جبکہ وٹامن سی  نزلے زکام کو ٹھیک کرنے میں تو مددگار ثابت نہیں ہوتا٬ لیکن یہ اس بیماری کی تکالیف کو کم ضرور کرتا ہے-

گلا خراب ہے تو آئس کریم نہیں کھانی
ہم اکثر بچوں کو حلق یا گلا خراب ہونے کی صورت میں آئسکریم یا ٹھنڈی چیزیں استعمال کرنے روکتے ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ آئسکریم یا ٹھنڈی چیزیں حلق کو مزید خراب نہیں کرتی بلکہ درد سے آرام دیتی ہیں- ہمارا گلا ایک مختلف وائرس کے باعث خراب ہوتا ہے-

پانی سے بجلی گزرتی ہے؟
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ 100 فیصد خالص پانی میں سے بجلی نہیں گزرتی- درحقیقت پانی میں پائے جانے والے مختلف معدنیات اور دیگر اجزاء بجلی کو پاس کر دیتے ہیں-

چیونگم نگل لی تو شائد اب یہ نہیں نکلے گی
وہ چیونگم جسے ہم نگل لیتے ہیں وہ کبھی بھی ہضم تو نہیں ہوتی لیکن وہ براہ راست ہمارے جسم سے خارج ہوجاتی ہے-

چمگادڑ کو کیا نظر نہیں آتا
ہم اکثر سنتے ہیں کہ چمگاڈر کو نظر نہیں آتا لیکن یہ بات بھی سچ نہیں- اس جانور کو نہ صرف دکھائی دیتا ہے بلکہ ان کی نظر انتہائی بہترین ہوتی ہے-

کیا جانور واقعی بلیک اینڈ وائٹ دیکھتے ہیں
اکثر ہم سمجھتے ہیں کہ کتا بلی کو رنگ نظر نہیں آتے یعنی وہ صرف بلیک اور وائٹ دیکھتے ہیں حالانکہ کتا اور بلی ایسے جانور ہیں جنہیں سرمئی رنگ نہیں دکھائی دیتا اور یہ دراصل نیلے اور سبز رنگوں میں دیکھتے ہیں۔

دماغ صرف 10 فیصد استعمال ہوتا ہے
یہ بات بھی ہمارے ہاں عام پائی جاتی ہے کہ انسان اپنے دماغ کا صرف 10 فیصد حصہ استعمال کرتا ہے- لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ انسان اپنا مکمل دماغ استعمال کرتا ہے- لیکن یہ اس دماغ کے مختلف مواقع پر مختلف حصوں کا استعمال کرتا ہے-

ٹوتھ پیسٹ زخموں کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے
ٹوتھ پیسٹ کبھی بھی جلنے٬ داغ اور دانوں کے حوالے سے مددگار ثابت نہیں ہوتے بلکہ یہ انفیکشن کو بڑھا دیتے ہیں اور شفایابی کے عمل کو سست کردیتے ہیں- جبکہ ہم اکثر زخموں پر ٹوتھ پیسٹ لگاتےہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارے زخم جلد ٹھیک ہوجائے گا۔

کیا مچھر کی زندگی صرف ایک دن ہوتی ہے؟
عام طور پر سمجھا جاتا ہے مچھر کی زندگی صرف ایک دن کی ہوتی ہے لیکن حقیقت میں یہ اوسطاً ایک ماہ تک زندہ رہتے ہیں-

ہاتھی سونڈ سے پانی پیتا ہے؟
دیگر جانوروں کی مانند ہاتھی بھی پانی پینے کے لیے اپنے منہ کا ہی استعمال کرتے ہیں- ہاتھی اپنی سونڈ کو صرف پانی کو ذخیرہ کرنے یا اسے خارج کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے- جب کہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ہاتھی سونڈ سے پانی پیتا ہے۔

تو دوستو! اس کو پڑھنے سے پہلے آپ ان جھوٹی باتوں میں سے کون سی بات کو سچ سمجھ کر اس پر عمل کرتے تھے۔ اپنے جواب کمنٹ میں لکھیں۔

No comments:

Post a Comment