شاہجہانی چٹنی
اجزاء:
•سبز مرچ_____ ضرورت کے مطابق
•ادرک تقریباً_____ 1 انچ کا ٹکرا
•سبز پودینہ دھوکر صاف کرکے کاٹا ہوا_____ 1/2 کپ
•پیاز_____ 1 عدد
•لیموں کا رس یا سرکہ_____ ضرورت اور پسند کے مطابق
•نمک_____ ضرورت کے مطابق
•چینی_____ 1 چٹکی
ترکیب:
سب چیزوں کو سل بٹے پر باریک پیس لیں اور تازہ چٹنی دستر خوان پر لائیں
آپ بلینڈر میں بھی یہ چٹنی پیس سکتی ہیں
سب چیزیں تیار رکھیں عین کھانے سے پہلے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اورکسی شیشے کی پیالی میں میز پر لائیں
چٹنی کے درمیان ایک چھوٹا سا سرخ ٹماٹر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں یا ٹماٹر ساس کے چند قطرے ڈال کر چٹنی کو سجالیں
No comments:
Post a Comment