HOME

Friday 29 May 2020

کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته دوستوں .!

آج میں اس پوسٹ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کس طرح کمپیوٹر پر بغیر کسی سوفٹ وئر کے آپ ہر ایپلیکیشن میں بڑی آسانی سے اردو لکھ سکتے ہیں۔
تو چلتے ہیں پوسٹ کی طرف۔
ونڈوز 7 اور 10 میں آپ کو صرف اردو کی بورڈ انسٹال کرنا پڑے گا اور بس آپ اردو لکھنا شروع کر دیں گے۔ اردو کی بورڈ بہت ہی آسانی سے اور فری میں انسٹال ہو جاتا ہے۔ اس کیلیے یہ لنک دے رہا ہوں۔




جب آپ یہ لنک کھولیں گے تو آپ کو یہ اس طرح نظر آئے گا۔

Name:  1.png
Views: 1782
Size:  130.0 KB

یہاں سے اردو کی پیڈ انسٹالر پر کلک کریں۔ کلک کے ساتھ ہی فائل ڈاونلوڈ ہونا شروع ہو جائے گی اور چند سیکنڈز میں مکمل ہو کر براؤزر کے سب سے نیچے نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ اب آپ نے اس فائل کو اوپن کرنا ہے۔ اور انسٹال کر لینا ہے۔ جب کی بورڈ انسٹال ہو جائے گا تو آپ کو یہ سکرین نظر آئے گی۔

Name:  2.png
Views: 1777
Size:  113.8 KB

اب آپ اس کا کلوز کا بٹن دبا دیں۔ بس آپ کا کمپیوٹر اب اردو لکھنے کیلیے تیار ہے۔
کی بورڈ کا استعمال۔
اب میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ نے اس کو استعمال کیسے کرنا ہے۔ اس کیلیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔ اور اس کے مطابق سلیکٹ کریں۔

Name:  3.jpg
Views: 1776
Size:  30.8 KB

Name:  4.jpg
Views: 1761
Size:  31.8 KB

یہ سب کرنے کے بعد اب آپ اردو کو سلیکٹ کر چکے ہیں۔ اب آپ جس مرضی سوفٹ ویئر میں کام کریں آپ اردو انگلش دونوں لکھ سکتے ہیں۔ یعنی آپ چاہیں تو ورڈ میں اردو لکھیں یا ایکسل میں جا کہ اردو لکھیں اور چاہے آٹو کیڈ میں۔ الغرض جہاں جہاں آپ اس کمپیوٹر سے انگلش لکھ سکتے ہیں وہاں آپ اب اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔
اور ہر سافٹ وئر میں خود بخود اردو فانٹس بھی شامل ہو جائیں گیں۔ مثال کے طور پر یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔ یہ میں نے ورڈ سے بنایا ہے اور ساتھ اردو فانٹس بھی نظر آرہی ہیں۔

Name:  5.jpg
Views: 1764
Size:  39.9 KB

اب یہ سکرین شاٹ دیکھیں یہ میں نے ایکسل میں بنایا ہے۔ اور ساتھ فانٹس بھی نظر آرہی ہیں۔

Name:  6.jpg
Views: 1757
Size:  58.6 KB

اب اس میں ایک مسلہ ہے آپ کیلیے وہ یہ کہ موبائل کی طرح آپ کے کمپیوٹر کے کی پیڈ پر اردو کی حرف نظر نہیں آتے۔ ویسے یہ ٖفونیٹک کی بورڈ ہے یعنی جو آواز انگلش کے حرف سے آتی ہے اسی کے حساب سے اردو کے حرف بنتے ہیں۔ مثال کے طور پر اے سے ا اور آ لکھے جاتے ہیں ۔ اسی طرح ایس کے حرف سے س اور ص لکھے جاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
بہرحال اس مسلے کا بھی حل اسی لنک میں موجود ہے۔ یعنی کی پیڈ لے آوٹ دیا ہوا ہے آپ اس کی پیڈ کا پرنٹ لے کر رکھ لیں اور اس کے مطابق لکھتے جایئں۔ شروع شروع میں تھوڑی مشکل ہو گی پھر آہستہ آہستہ آپ کو حرف یاد ہو جایئں گے۔
کی بورڈ لے آوٹ کے لیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔

Name:  7.jpg
Views: 1765
Size:  88.3 KB

تو دوستو میری یہ  پوسٹ مکمل ہو گی ہے۔ اب آپ لوگ اس کو ٹرائی کریں اور مجھے اپنی رائے سے ضرور نوازیں۔ اور اگر پسند آئے دوستوں سے ضرور شئیر کریں۔
دعاؤں میں یاد رکھیے  


No comments:

Post a Comment