کوکیز کیا ہیں؟
کوکیز کیا ہیں؟
تحریر: دانش بیگ
کوکیز کا نام انٹرنیٹ کی دنیا میں بہت زیادہ استمعال ہوتا ہے اور ہم سب ہر وقت ان کا استمال کر رہے ہوتے ہیں۔
آج ہم جاننے کی کوشش کریں گے کہ کوکیز کیا ہیں اور ان کا استعمال کیا ہے اور یہ کس طرح سیکیورٹی رسک بن سکتا ہے۔
کوکیز جنہیں ایچ ٹی ٹی پی کوکیز ویب کوکیز انٹرنیٹ کوکیز اور براؤزر کوکیز بھی کہا جاتا ہے ڈیٹا کے چھوٹے چھوٹے پیکٹس پر مشتمل ہوتی ہیں جو کہ کسی ویب سائٹ کی طرف سے بھیجی جاتی ہیں اور استمعال کرنے والے کے ویب براؤزر کے ذریعے اس کے کمپیوٹر میں سٹور کی جاتی ہیں۔
کوکیز ویب سائٹس کے لئے یوزر کا ڈیٹا یاد رکھنے کے با اعتماد ذریعے کے طور پر ڈیزائن کی گئی تھیں۔جیسا کہ آپ کسی ویب سائٹ پہ جا کہ کچھ چیزیں خریدتے ہیں تو وہ ویب سائٹ کوکیز کے ذریعے یہ یاد رکھے گی کہ آپ نے کون سی چیزیں خریدی تھیں اور آپ کی پسند کو بھی کوکیز کے ذریعے یاد رکھا جائے گا اور اگلی دفعہ آپ کی دلچسپی کی چیزیں پہلے دکھائی جائیں گی۔
اس کے علاؤہ آپ کی براؤزنگ ایکٹیویٹی کو بھی کوکیز ہی کے ذریعے یاد رکھا جاتا ہے۔
کوکیز آپ کی پرسنل انفارمیشن جیسا کہ آپ کے پاس ورڈز آپ کا ایڈریس آپ کا کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ جو آپ کسی ویب سائٹ پہ لکھتے ہیں کو بھی یاد رکھتی ہیں
ویب سرور authentication cookies کے ذریعے پتا لگاتے ہیں کہ یوزر لاگڈ ان ہے یا نہیں اور اگر لاگڈ ان ہے تو کس اکاؤنٹ سے ہے اور پھر اسی لحاظ سے یوزر کو مخصوص کانٹنٹس فراہم کئے جاتے ییں۔
ایک کوکی کی سیکیورٹی ویب سائٹ کی سیکیورٹی اور براؤزر کی سیکیورٹی کے علاؤہ اس بات پہ بھی منحصر ہوتی ہے کہ کوکی encrypted ہے یا نہیں۔
کوکیز کے سیکیورٹی خطرات کے باعث یہ عین ممکن ہے کہ ایک ہیکر کسی کوکی کے ذریعے یوزر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لے یا یوزر کی معلومات کو استعمال کر کے اس کے کوائف سے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر لے۔
ٹریکنگ کوکیز اور خصوصاً تھرڈ پارٹی ٹریکنگ کوکیز کی مدد سے لمبے عرصے تک یوزر کی براؤزنگ ہسٹری اور اس کے ڈیٹا کو ٹریک کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے امریکہ اور یورپی یونین میں 2011 میں قانون سازی کی گئی۔ اب یورپی قانون کے تحت کوئی بھی ویب سائٹ یورپی یونین کے ممبر ممالک سے تعلق رکھنے والے یوزرز کی اجازت کے بغیر ان کی ڈیوائس پہ غیر ضروری کوکیز سیو نہیں کر سکتی۔
اس کے علاؤہ جب آپ وائی فائی استعمال کرتے ہیں تو وائی فائی سروس پرووائیڈر بھی آپ کی کوکیز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا یے۔
اس سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ وائی فائی استمعال کرتے ہوئے اپنے براؤزر کو Incognito mode میں استمعال کریں۔
کوکیز کے بہت سارے فایدے ہیں لیکن سیکیورٹی رسکس کی وجہ سے بعض اوقات ان کا استمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے اس لئے
جب کوئی ویب سائٹ آپ سے کوکیز استعمال کرنے کی اجازت مانگے تو سوچ سمجھ کے ہی الاؤ کیا کریں۔
تمام براؤزر کوکیز کا استعمال ان ایبل یا ڈس ایبل کرنے کا آپشن فراہم کرتے ہیں۔
آپ اپنے براؤزر کی سیٹنگ میں جا کر کوکیز کا استعمال کنٹرول کر سکتے ہیں۔
کوکیز کے استمعال میں سیکیورٹی کا سب سے
بڑا رسک تھرڈ پارٹی کوکیز ہیں۔
یہ وہ کوکیز ہیں جن کا ڈومین ایڈریس بار میں شو ہونے والے ڈومین سے مختلف ہوتا ہے اور ایسی کوکیز تب ظاہر ہوتی ہیں جب کوئی ویب سائٹ کسی بیرونی ذریعے سے کوئی مواد شو کرتی ہے مثال کے طور پر بینر ایڈورٹائزمنٹ۔
تھرڈ پارٹی کوکیز یوزر کا ڈیٹا ٹریک ہونے کا خطرہ پیدا کرتی ہیں اور زیادہ تر ایڈورٹائزرز تھرڈ پارٹی کوکیز کا ہی استعمال کرتے ہیں اس لئے اپنے براؤزر کا ایڈ بلاکر آن رکھا کریں۔
آخر میں ریکومنڈ کرنا چاہوں گا کہ تھرڈ پارٹی کوکیز کو ضرور بلاک کریں۔
گوگل کروم میں ایسا کرنے کے لئے براؤزر کی سیٹنگز کو کھولیں اور سائٹ سیٹنگز میں جا کر کوکیز پہ کلک کریں اور بلاک تھرڈ پارٹی کوکیز کے آپشن کو آن کر لیں۔
No comments:
Post a Comment